حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان اختلافات ختم کرانے کیلئے پس پردہ رابطے کامیاب

اسلام آ باد (جسارت ڈ یسک)حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی اور قانون سازی پر اختلافات ختم کرانے کے لیے پس پردہ رابطے کامیاب ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈیڈ لاک ختم کرایا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پیپلز پارٹی سے مذاکرات اور رابطوں کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو مکمل مینڈیٹ دے دیا تھا، جس کے بعد پیپلز پارٹی قانون سازی کے معاملے پر لچک دکھانے پر آمادہ ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top