روس یوکرین سے مذاکرات کے لیے تیار،مگرخصوصی فوجی آپریشن بند نہیں ہوگا؛ سرگئی لاوروف 

Sergey-Lavrov
  • ماسکو: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ماسکو یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم بات چیت کے دوران خصوصی فوجی آپریشن معطل نہیں کیا جائے گا۔

سرگئی لاوروف نے کہاکہ  اگر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی روسی صدر سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ماسکو آنا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

روسی وزیر خارجہ کاکہنا تھا کہ زیلنسکی کو ماسکو آنے کی دعوت دینا روس کی جانب سے خیرسگالی کا ایک بہت بڑا مظاہرہ ہے، کیونکہ انہوں نے ابھی تک روس کے ساتھ مذاکرات پر پابندی عائد کرنے والا اپنا حکم نامہ منسوخ نہیں کیا۔

ان  کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے خیرسگالی کی کوئی کمی نہیں اور ماسکو بدستور مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یوکرین کے ساتھ مذاکرات شروع ہونے کی صورت میں بھی روس اپنا خصوصی فوجی آپریشن معطل نہیں کرے گا۔

مزید خبریں

Scroll to Top