یمن میں حالات ابتر ہیں،تیل کی اہم گزرگاہ باب المندب بند ہورہی ہے:  مطاہر الاشعبی 

yaman-flage

اسلام آباد:  پاکستان میں یمن کے سفیر محمد مطاہر الاشعبی نے کہا کہ یمن میں حالات انتہائی ابتر ہیں، باب المندب تیل کی بین الاقوامی گزرگاہ ہے جو بلاک ہو رہی ہے۔

  محمد مطاہر الاشعبی نے کہا کہ اس وقت یمن کو بے حد دشوار چیلنجز درپیش ہیں، ان چیلنجز میں سب سے بڑا چیلنج یمن کی سالمیت اور خودمختاری کو درپیش ہے۔ یہ بات انہوں نھے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں  نے کہا پاکستان ایک اہم ملک ہے وہ بہت کچھ کر سکتا ہے اور کر بھی رہا ہے، نجران، جازان اور دیگر چند جنوبی علاقوں پر سعودی عرب سے بین الاقوامی معاہدہ ہوا تھا، معاملات کو مذاکرات اور بین الاقوامی معاہدے کے تحت حل کر لیا گیا تھا۔

یمنی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب یمن کا سب سے اہم اور بڑا شراکت دار ہے، یمنی حکومت ملک میں اپنی موجودگی بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ہماری حکومت حوثیوں کے خلاف دیگر گروہوں کو متحد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

 محمد مطاہر الشعبی نے کہا یمن کے پاس تیل اور گیس کے بڑے ذخائر اور دیگر قدرتی وسائل ہیں، حوثیوں کے پاس ہتھیار سمندری راستے سے پہنچ رہے ہیں، امریکا صرف باہر بیٹھ کر صورتحال دیکھ رہا ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top