کسی بھی جارحیت پر ایران کی جانب سے فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا: سربراہ ایرانی فوج

Iran Armychief3

ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نےکہا ہےکہ ایران کے دشمن واضح طور پر دیکھ چکے ہیں کہ کسی بھی جارحیت پر ایران کی فوج اور پاسداران انقلاب کی جانب سے فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

غیرملکی اور ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل احمد وحیدی کے ساتھ جنگ کی صورتحال پر ہونے والی ملاقات کے موقع پر ایرانی فوج کےکمانڈر میجر جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ ایران نے ایک بار پھر ثابت کیا ہےکہ وہ اپنے قومی مفادات پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل احمد وحیدی کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج اور پاسداران انقلاب نے دہشت گرد طاقتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے رویے اور فیصلوں میں بے بسی اور مایوسی واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔ امریکی حکام اپنی شکست کو چھپانے کے لیے امریکی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی فوجی صلاحیتیں دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ ہیں، ایران کی فوجی صلاحیتوں کی حقیقت میدان جنگ میں واضح ہو رہی ہے، امریکی حمایت کے بغیر اسرائیلی فوج بہت کم عرصے میں تباہ ہو جائےگی۔

مزید خبریں

Scroll to Top