اسلام آباد:وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ ”پاک حج ایپ“ اور حج پورٹل سے پرائیویٹ حج کی بکنگ جاری ہے، پرائیویٹ اسکیم میں 7 ہزار 600 عازمین حج کی بکنگ مکمل ہو چکی ہے۔
ترجمان کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم میں 64 ہزار حج نشستیں تاحال دستیاب ہیں، 25 منظم کمپنیوں کو حج پورٹل کے ذریعے 6 ارب 88 کروڑ روپے موصول ہو چکے ہیں۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج بکنگ کی آخری تاریخ 20 نومبر مقرر ہے، 25 منظم کمپنیوں نے 2 ہزار سے زائد مختلف حج پیکیجز متعارف کروائے ہیں۔ پرائیویٹ حج کی بکنگ اور ادائیگی صرف ”پاک حج ایپ“ اور پورٹل سے ممکن ہے، عوام ہوشیار رہیں، پورٹل کے علاوہ کسی فرد یا کمپنی کو حج واجبات جمع نہ کرائیں۔















