ہیلری نے ٹرمپ کو جھوٹ بولنے کاچمپئن قرار دے دیا

واشنگٹن(جسارت نیوز) سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں جھوٹ بولنے کاچمپئن قرار دے دیا۔امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کہ ٹرمپ ہر معاملے میں جھوٹ بولتے ہیں اور ان کے جھوٹ امریکی فوجیوں، فضائیہ، میرینز اور مشرق وسطی میں موجود امریکی اہلکاروں کی زندگیوں کو متاثر کررہے ہیں۔ہیلری کلنٹن نے کہا کہ امریکی اقدامات ہی ایران کو مزید مضبوط کررہے ہیں جبکہ گزشتہ 25برس کے تجربات سے امریکا نے کچھ نہیں سیکھا۔سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین اور روس کی مدد سے ایران امریکا کی دفاعی صلاحیت کم کرنے کی چال چل رہا ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top