صدر زرداری اور بلاول بھٹو کی لندن میں اہم سیاسی و سفارتی ملاقاتیں متوقع

لندن (جسارت ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری آسٹریا سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنما اپنے عملے کے ہمراہ لندن میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کریں گے، جہاں ان کی مختلف برطانوی وزراء اور قریبی دوستوں سے اہم سیاسی و سفارتی ملاقاتیں طے ہیں۔دریں اثنا میں وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لندن میں صدر آصف علی زرداری سے ایک گھنٹہ طویل ون آن ون ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران محسن نقوی نے صدر مملکت کو ایک اہم پیغام پہنچایا، جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی حالات اور قومی معاشی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر زرداری نے مختلف قومی معاملات، بالخصوص نئے صوبوں کی تشکیل پر جاری بحث پر اپنے واضح موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کے مفاد میں تمام فریقوں کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا کیونکہ اتفاقِ رائے کے بغیر مسائل کا پائیدار حل ناممکن ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top