جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کیسز کی تعداد 7 ہزار سے متجاوز،ہلاکتیں 3,398 ہو گئیں

ebola-virus

کنشاسا : جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس  کیسز کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد 3,398 ہو گئی ہے۔

میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 10 ستمبر تک ملک میں ایبولا کے 7,022 مصدقہ کیسزریکارڈ کیے گئے ہیں، جبکہ1,671 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ اموات کی شرح 48.4 فیصد رہی۔ مقامی حکام کے مطابق ایبولا کی وبا اب 7 صوبوں کے 62 صحت کے علاقوں تک پھیل چکی ہے۔

جنوبی اوبانگی  میں تازہ ترین کیس کی تصدیق ہوئی۔ 23 سالہ متاثرہ شخص جنوبی کیوو سے سفر کرکے آیا تھا اور بعد ازاں انتقال کرگیا۔جنوبی اوبانگی ان چھ صوبوں سے متصل بھی نہیں جہاں پہلے ایبولا کے کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں ایتوری، شمالی کیوو، جنوبی کیوو، اوٹ-یولے، چوپو اور باس-یولے شامل ہیں۔

  ڈی آر کانگو کی تاریخ کی سب سے بڑی اور مہلک ترین وبا ایبولا وبا  کو قرار دیا گیا ہے، جبکہ عالمی سطح پر یہ 2014 سے 2016 کے دوران مغربی افریقہ میں پھیلنے والی وبا کے بعد دوسری بڑی ایبولا وبا ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top