اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں عدالت عظمیٰ کے گراؤنڈ فلور کے ایڈمنسٹریٹو بلاک میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آتشزدگی شارٹ سرکٹ کے باعث ہوئی، تاہم آگ بجھنے کے بعد بھی بلاک میں دھواں موجود ہے۔ عدالت عظمیٰ کے گراؤنڈ فلور کے ایڈمنسٹریٹو بلاک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، تاہم آگ بجھنے کے بعد بھی ایڈمنسٹریٹو بلاک میں دھواں بھرا ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔ آتشزدگی سے ہونے والے نقصان اور دیگر تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔















