کانگو: اسکولوں میں لگی خوفناک آگ نے 29 طلبہ کی جان لے لی

کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) مشرقی کانگو کے بوکاوو شہر میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 اسکولوں کے ساتھ 300 گھر بھی جل کر خاک ہوگئے۔ آگ لگنے کے نتیجے میں 19 طالبات سمیت 29 طلبا ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کانگو شہر پر کنٹرول رکھنے والے ایک باغی گروپ ایم 23 کے ترجمان لارنس کانیوکا نے اس حوالے سے بتایا کہ آگ لگنے سے مرنے والوں میں 19 لڑکیاں اور 10 لڑکے شامل ہیں۔ مقامی منتظم موئز لوبالا کے مطابق آگ پہلے ایک گھر میں لگی اور پھر قریب واقع 2 اسکولوں اور دیگر گھروں تک پھیل گئی۔ کئی طلبہ فوراہا سیکنڈری اسکول کے اندر پھنس گئے جن کی موت واقع ہوگئی۔ موئز لوبالا نے بتایا کہ اسکول سے باہر نکلنے کا راستہ بہت تنگ تھا۔

کانگو کے اسکولوںمیں لگنے والی آگ نے ہر چیز خاکستر کردی ہے

 

مزید خبریں

Scroll to Top