واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ریپبلکن پارٹی نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں کا کنٹرول برقرار رکھتی ہے تو ہر بالغ امریکی شہری کو 5ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔ ایک نیوز کانفرنس میں اس وعدے پر سوال کرنے والے ایک رپورٹر نے ٹرمپ سے پوچھا کہ اگر ان کی معاشی پالیسیاں کامیاب ہیں تو ووٹروں کو 5ہزار ڈالر کی ترغیب دینے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟۔ سوال پر ٹرمپ برہم ہوگئے اور رپورٹر کو کہا کہ تم بدترین ہو ۔ ٹرمپ کے اس وعدے پر کئی امریکی سیاستدانوں اور ماہرین نے سوالات اٹھائے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تقریباً 1.3 ٹریلین ڈالر کی لاگت آ سکتی ہے جبکہ منصوبے کے لیے کانگریس کی منظوری درکار ہوگی۔















