صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) شاہ سلمان ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ سینٹر نے ستمبر کے پہلے ہفتے کے دوران یمنی سرزمین کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کے مسام منصوبے کے تحت یمن کے مختلف علاقوں سے 863 بارودی سرنگیں، نہ پھٹنے والا دھماکاخیز مواد اور آئی ای ڈیز ناکارہ بنانے میں کامیاب حاصل کرلی۔ ناکارہ کی گئے سامان میں 470 اینٹی ٹینک مائنز، 4 اینٹی پرسنل مائنز، 384 ناپھٹنے والا دھماکاخیز مواد اور 3 آئی ای ڈیز شامل تھیں۔ اس طرح مسام منصوبے کے آغاز سے لے کر اب تک ناکارہ بنائی گئی بارودی سرنگوں، دھماکاخیز مواد اور آئی ای ڈیز کی کل تعداد 5لاکھ89ہزار 188 ہو گئی ہے جو شہریوں کو بارودی سرنگوں اور جنگی باقیات کے خطرات سے بچانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔















