مارکیٹ ایک موقع پر2724پوائنٹس تنزلی کا شکار ہوئی

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس)میں رواں کاروباری ہفتے کا آخری دن بھی اتارچڑھاؤ کی زد میں رہا، جمعہ کو مارکیٹ ایک موقع پر2724پوائنٹس تنزلی کا شکار ہوئی اور جمعہ کو دوپہر کے وقفے تک کاروبار حصص میں مندی کا رجحان برقرار رہا ، جبکہ کاروباری سرگرمیوں کے دوران انڈیکس ابتدائی مرحلے میں 166,141 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک بھی گر گیا۔ جمعرات کو مارکیٹ میں رہنے والی شدید مندی کے اثرات جمعہ کو بھی کاروبار کا آغاز میں دکھائی دیئے۔ تاہم بعد ازاں کم قیمت پر حصص کی خریداری یعنی بارگین ہنٹنگ کے باعث انڈیکس نے دوبارہ 168,200 پوائنٹس کے قریب واپسی کے بعد بڑھتا ہوا170764پوائنٹس تک کی بلندی تک پہنچ گیا۔وسیع تر مارکیٹ کے اشاریے بھی منفی زون میں رہے۔ دوسری جانب تیل و گیس کے شعبے کے حصص نے مارکیٹ کو کچھ سہارا فراہم کیا اور او جی ٹی آئی انڈیکس میں 0.45 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ تاہم مجموعی طور پر سرمایہ کار عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی خطرات اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیدا ہونے والے مہنگائی کے خدشات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ ماہرین اسٹاک کے مطابق آئندہ آئی ایم ایف پروگرام جائزے اور آرٹیکل فور مشاورت کے لیے مشن کے آنے والے ہفتوں میں پاکستان کا دورہ کرنے کی توقع سے سرمایہ کاروں نے اختتامی سیشن میں سرگرم شیئرز کی خریداری کی جس سے مارکیٹ میں نمایاں تیزی رونما ہوئی۔کاروباری حجم جمعرات کی نسبت9.35فیصد زائد رہا جبکہ مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں 160ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس1646.82پوائنٹس بڑھ کر170511.86پوائنٹس پر بند ہوا. اسی طرح 592.12پوائنٹس کی تیزی سے کے ایس ای 30انڈیکس50839.23پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس908.76پوائنٹس گھٹ کر 103203.80پوائنٹس اور کے ایم آئی30اندیکس3852.07پوائنتس کے اضافے سے 243245.60پوائنٹس پر پہنچ گیا۔کارباری مندی سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 160 ارب 97 کروڑ 48 لاکھ 43 ہزار 782 روپے بڑھ کر 19015 ارب66 کروڑ 52لاکھ 57ہزار 580 روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو33ارب روپے مالیت کے 68 کروڑ 74 لاکھ 66 ہزار سے زائدحصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 27ارب روپے مالیت کے 62کروڑ86 لاکھ 73ہزار سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔ شیئرز مارکیٹ میں دن بھر 500کمپنیوں کا کاروبار ہوا،248کمپنیوں کے بھائو بڑھ گئے 210کے دام گھٹ گئے اور 42 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے سنر جیکو پاک،پاک ریفائنری ،میڈیا ٹائمز لمیٹڈ،ورلڈ کال ٹیلی کام،ویوز ہوم اپلائنسز،ٹرسٹ بروکریج،تصدیق انفارمیشن، سوئی سدرن گیس سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈاورپی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمٹیڈ کے بھاؤ میں تیزی رہی جن کے بھاؤ298.77روپے اور291.61روپے بڑھ کر بالترتیب24979.77روپے اور 291.61روپے ہوگئے جبکہ نمایاں کمی بکسلے پینٹس لمٹیڈ اوررفحان مائز پروڈکٹس کمپنی لمٹیڈ کے حصص کی قیمتوں میں رہی جنکے بھاؤ92.73روپے اور59روپے کے خسارے سے بالترتیب 834.59 روپے اور9091روپے رہ گئے۔

مزید خبریں

Scroll to Top