پیٹرولیم مصنوعات میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے اضافے عوام کوو تباہ کر دیا ہے

کراچی (کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران اور آل سٹی تاجر اتحاد کے ترجمان محمد اسماعیل لالپوریہ نے پیٹرولیم مصنوعات میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے اضافے اور اس کے باعث مہنگائی میں دن بدن اضافہ پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو لگام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے جاری بیان میں اسماعیل لالپوریہ نے کہا ہے کہ گزشتہ چند روز میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہونے کے باعث ایک جانب ٹرانسپورٹرز نے اپنے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے اور اس کو سبب بنا کر روزانہ استعمال کی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top