چین نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کے 2گروپ خلا میں روانہ کر دیے

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے شمال مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کے 2نئے گروپ خلا میں روانہ کر دیے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یاؤگن 53 اور یاؤگن 56 گروپس کے سیٹلائٹس کو لانگ مارچ-4 بی کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا اور وہ کامیابی سے مقررہ مدار میں داخل ہو گئے۔ یہ سیٹلائٹس بنیادی طور پر سائنسی تجربات، زمین اور قدرتی وسائل کے سروے، فصلوں کی پیداوار کے تخمینے اور آفات سے بچاؤ و نقصانات میں کمی کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

Scroll to Top