برن (انٹرنیشنل ڈیسک) سوئٹزرلینڈ میں سیاحوں کو لے جانے والی ایک بس بیریئر سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کی نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ متاثرین کی تعداد کے بارے میں جاننا ابھی قبل از وقت ہے۔ دوسری جانب سوئس صدر گائے پارمیلن نے ایکس پر لکھتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ سوئس حکام اس کیس کی جامع اور مکمل تحقیقات کو یقینی بنائیں گے۔ سوئس میڈیا کے مطابق کئی ایمبولینسیں اور 5ہیلی کاپٹر اس مقام پر تعینات کیے گئے ہیں۔
سوئٹزرلینڈ میں حادثے کا شکارہونے والی بس کے گرد امدادی ٹیمیں موجود ہیں















