نوجوان علی جعفری تشدد کیس2 ملزمان کی عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں نوجوان علی جعفری پر تشدد کیس،عدالت نے ملزمان ابراہیم اور علی فیصل کی عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ملزم ارتضیٰ نے عبوری ضمانت کی درخواست دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست دائر کی ،مدعی کی جانب سے ایڈووکیٹ طلحہ بلوچ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں پیش ہوئے ان کا کہناتھا کہ ملزم ارتضیٰ کے موبائل میں وڈیوز ہیں، فرانزک کے لیے نہیں دیا جا رہا، ملزمان کے خلاف وڈیوز موجود ہیں جس میں مدعی پر تشدد کیا جارہا ہے، عدالت نے اپنے حکم میں کہاکہ فیصلہ 14ستمبر کو سنایا جائے گا ۔

مزید خبریں

Scroll to Top