رنگ نو رائٹرز کلب کی ادیبہ افروز عنایت سے شوہر کے انتقال پر تعزیت

کراچی ( پ ر) رنگ نو رائٹرز کلب پاکستان اوررنگ نو ڈاٹ کام کا تعزیتی اجلاس صدروسی ای اوزین صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ادارہ یادگار ایوب قادری کے سربراہ پروفیسر سعید حسن قادری ،شاعر،محقق ونقاد ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر ،ارشد مجید بدر،محمد الیاس ،عبد المعیز ،عبدالرؤف ،محمد سعد ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں ممتاز ادیبہ و مصنفہ افروز عنایت کے شریک حیات عنایت علی سومرو کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں مرحوم کی مغفرت ، بلند درجات اور افروز عنایت سمیت تمام پسماندگان کیلیے صبر جمیل کی دعاکی گئی۔

مزید خبریں

Scroll to Top