کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) عوامی کالونی میں نوجوان کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے اور رشوت وصول کرنے کے سنگین الزام پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی فدا حسین جانوری نے سخت نوٹس لیتے ہوئے بلال کالونی پولیس چوکی کے انچارج ہیڈ کانسٹیبل راؤ اعجاز کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق معطل اہلکار راؤ اعجاز پر الزام ہے کہ اس نے ذوالفقار علی نامی نوجوان کو تحویل میں لے کر بلال کالونی پولیس چوکی منتقل کیا اور وہاں اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔















