میر رضا کیس، جوڈیشل کمیشن کے 5 افراد کو نوٹس جاری

کراچی( اسٹا ف رپورٹر)میر رضاکیس میںجوڈیشل کمیشن نے محمد احسن انیس شمسی، اسد علی بٹ، عثمان بزائی،منیجر شیری اور اکاؤنٹنٹ ووفلکس محمد عمیر کو نوٹس جاری کردیے ۔کمیشن کی جانب سے 15 ستمبر کو 11 بجے کے لیے نوٹس جاری کیے گئے ہیں ،تمام افراد کمیشن میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیںگے،عدالتی بیلف تفتیشی افسر سراج لاشاری کی مدد سے ان تمام لوگوں کو نوٹس ارسال کریں گے،حسن تنولی کا بیان وڈیو لنک پر 15 ستمبر 12 بجے ریکارڈ کرائیں گے۔

مزید خبریں

Scroll to Top