ایزل زیادتی و قتل کیس تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈیرھ سالہ بچی ایزل کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنے کے خلاف مقدمہ ،عدالت نے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ڈیرھ سالہ بچی ایزل کے ساتھ زیادتی اور قتل کے خلاف مقدمہ کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں ہوئی جہاں عدالت نے خاتون تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا،عدالت کاکہنا تھا کہ تفتیشی افسر نے اب تک رپورٹ جمع نہیں کروائی، تفتیشی افسر نے خود پیش ہوکر وجوہات سے آگاہ بھی نہیں کیا، تفتیشی افسر بتائیں کیوں نہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے، عدالت نے تفتیشی افسر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،عدالت نے سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں

Scroll to Top