وضویہ سوسائٹی میں 3 کمسن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد کے علاقے رضویہ سوسائٹی گولیمار میں کاظمی امام بارگاہ، راجو پنچر والے کے قریب سے تین کمسن معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کی ہولناک اطلاع سامنے آئی ہے، جس پر پولیس اور طبی حکام کی جانب سے فوری اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق متاثرہ معصوم بچوں میں 7 سالہ انابیا، 4 سالہ نور فاطمہ اور 4 سالہ زینب فاطمہ شامل ہیں۔ واقعے کا علم ہوتے ہی بچوں کو فوری طور پر طبی و قانونی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ایم ایل (میڈیکو لیگل) نمبرز 276/26، 277/26 اور 278/26 جاری کیے گئے ہیں۔طبی معائنے کے بعد موصول ہونے والی رپورٹس کی روشنی میں تفتیشی حکام نے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث عناصر کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے تاکہ درندگی کا مظاہرہ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

مزید خبریں

Scroll to Top