مبینہ پولیس مقابلوں میںزخمیوں سمیت 8 ڈاکو گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد زخمیوں سمیت8 ڈاکووں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی پولیس نے ایم نائن موٹروے کے قریب کریم ٹاؤن اسکیم 33 میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت 29 سالہ جاوید ولد لیاقت اور محمد الطاف ولد عطا محمد کے نام سے ہوئی۔ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے صبا سینما سیکٹر 6 بی کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت نیاز اختر ولد جاوید اختر کے نام سے ہوئی۔سکھن پولیس نے بھینس کالونی روڈ نمبر 8 کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت تین ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ زخمی ملزم حبیب الرحمان کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ اس کے دیگر دو ساتھیوں نے اپنے نام عدنان اور دانیال بتائے گئے۔شریف آباد پولیس نے غریب آباد ریلوے پھاٹک کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں پکڑ لیا، جس کی شناخت عبدالرافع ولد عبدالرشید کے نام سے ہوئی،ملزم کا ایک ساتھیفرارہو گیا۔ اورنگی ٹاؤن بنگلہ بازار کے قریب شہری کی فائرنگ اور عوام کے تشدد سے 25سالہ ڈاکو ایان ولد سعید عالم کو پکڑ کر پولیس تحویل میں دے دیا گیا۔تھانہ شرافی گوٹھ پولیس نے ملیر ندی، نزد کچرا کنڈی کے مقام پر پولیس مقابلے کے بعد ایک اسٹریٹ کرمنل علی مراد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے پولیس مقابلے کے بعد عادی و کریمنل ریکارڈ یافتہ ملزم صدام حسین عرف ذوالفقار ولد بندی خان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

مزید خبریں

Scroll to Top