کراچی (پ ر)جامع مسجد رحمانیہ اہلحدیث بوہر ہ پیر (شیشہ مار کیٹ )کراچی میں خد مت خلق کمیٹی کے تحت عظیم الشان سیرت پیغامﷺ کانفرنس کل بروز اتوار بعد نما ز مغر ب منعقد ہوگی۔کانفرنس سے جماعت اہلحدیث کے ممتاز عالم دین مولانا طیب الرحمن زیدی اور قار ی ڈاکٹر (ابو انشا ء )اورخلیل الرحمن جاوید خطا ب کریںگے جبکہ جامع مسجد کے طلبہ عظام تائب بن ظہیر ، سفیا ن بن وسیق اور سدیس اللہ بن زوہیب کانفر نس سے قبل تلاوت کلام پاک پیش کریںگے ۔خدمت خلق کے ارا کین اور مسجد کمیٹی کے ارا کین نے اہل اسلا م کو شر کت کی خصوصی دعوت دی ہے۔















