کراچی (اسٹا ف رپورٹر)اسلا م آ با د جو اسلامی جمہو ریہ پا کستا ن کا دارالخلا فہ ہے میں فر زا نہ حبیب کا اسلا می قوا نین کو کا لا قانون کہنا کہاں کا قرین انصاف ہے سیکو لر ذہنیت رکھنے والی اس خاتو ن نے بیرو نی آ قائو ں اور ملک دشمن مسلمانوں کو خو ش کرنے کے لئے یہ الفاظ استعما ل کیے ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر سینیٹر حافظ ڈاکٹر عبد الکریم نے جما عت غر با ء اہلحدیث پاکستان کے مر کزی امیر اور ملک بھر کی دینی مذہبی اور اہلحدیث جامعا ت کے سر برا ہا ن سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ خاتو ن کسی بھی ٹی وی پر تحریری طو ر پر اور بلمشافہ گفتگو میں معافی مانگیں ۔اس موقع پر مولانا حافظ عبد الرحمن سلفی نے کہا کہ اس احمقا نہ سانحہ پر ملک کی دینی جامعات کے سر براہا ن نے شدید رد عمل کا اظہا ر کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم مشتر کہ پٹیشن سپریم کورٹ میں دائر کریں گے تاکہ آ ئند ہ پاکستان کا کوئی فر د ،کوئی دین سے تعلق نہ رکھنے والی عور ت یا کوئی ادار ہ اس طر ح کا آ وازا بلند نہ کر سکے ۔ جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کے جید علما ء کرا م ، مشا ئخ اور پاکستان کے چا رو ں صوبو ں کے امرا ء نے اپنے مرکزی امرا ء کے بیان کی توثیق اور تصدیق کی ہے جبکہ جماعت کے نائب امیر پروفیسر محمد سلفی ،مفتی محمد انس مدنی ،مفتی صہیب شاہد،حافظ اویس مدنی ،حافظ فیصل حسان سلفی ، حافظ عبد السلا م سلفی اور جماعت کے مرکزی میڈیا تر جمان عبد الرحمن عابد راجپوت نے اسلام آباد میں اسلام کے خلا ف ہرزہ رسائی کرنے والی عورت کو قرار واقعی سزا د ینے کا حکو مت سے مطالبہ کیا ہے ۔















