غیر ملکیوں سے فراڈ کیس، 6 ملزمان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی( اسٹاف رپورٹر)غیر ملکی شہریوں کو فراڈ کا نشانہ بنانے کا مقدمہ،عدالت نے ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔سائبر کرائم نے چھ ملزمان کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا،ملزمان میں بلال، طحہٰ، منظور، نواز اور دیگر شامل ہیں ،تفتیشی افسر کاکہنا تھا کہ ملزمان سے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، اور مالی معاملات کے حوالے سے معلومات حاصل کرنی ہے،ایک پرانے مقدمے میں مفرور ملزمان کے لیے کاروائی کی گئی تھی، کاروائی کے دوران نیا اسکیم کال سینٹر پکڑا گیا، ملزمان غیر ملکی بینک افسران کا روپ دھار کر معلومات حاصل کر رہے تھے۔

مزید خبریں

Scroll to Top