کسٹمز ٹریبونل ارکان کی تقرری، وفاقی حکومت کو نوٹس

کراچی( اسٹا ف رپورٹر)کسٹمز اپیلیٹ ٹریبونل کے ارکان کی تقرری کے خلاف درخواست،عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے عبوری حکم امتناع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کردی،درخواست گزار کاکہنا تھا کہ کسٹمز اپیلیٹ ٹریبونل کے ارکان کی تقرری سے متعلق قوانین میں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کی مشاورت ختم کردی ہے، 2024 کے قواعد میں چیف جسٹس پاکستان سے مشاورت کی سابقہ شرط ختم کردی گئی ہے، 2024 ئکے قواعد اور کسٹمز ایکٹ کی دفعات آئین سے متصادم ہیں، ٹریبونل کے ارکان کی تقرری سے قبل چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ یا آئینی بینچ کے سربراہ سے نامزدگی اور مشاورت کی جائے۔

مزید خبریں

Scroll to Top