کراچی (پ ر)کچھی ساٹی برادری کی جانب سے ساٹی اتحاد پینل کے سربراہ اکرم اسحاق ساٹی کی قیادت میں عبدالستار ساٹی، شہزاد ساٹی، اویس کرنی اور دیگر ساتھیوں نے دی مسلم کچھی کمہار جماعت کے نو منتخب صدر ایاز آدم بوبڑا اور ان کی معزز کابینہ سے ملاقات کی اور انہیں جماعت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔تقریب کے دوران ساٹی اتحاد پینل کی جانب سے دی مسلم کچھی کمہار جماعت کے نو منتخب عہدیداران صدر ایاز آدم بوبڑا، نائب صدر نعمان صدیقی، جنرل سیکرٹری محمد ولید رضا، جوائنٹ سیکرٹری محمد بلال صدیق، سپورٹ کمیٹی چیئرمین صدام حسین، پی آر او چیئرمین نوید محمود اور مارکیٹ کمیٹی چیئرمین فیصل کو سندھی ثقافت کی علامت اجرک کے تحائف پیش کیے گئے،اس موقع پر نو منتخب کابینہ کے ہمراہ کیک بھی کاٹا گیا۔ شرکاء نے نئی کابینہ کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ برادری کی فلاح و بہبود، اتحاد اور ترقی کیلیے بھرپور کردار ادا کریں گے،خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہونے والی تقریب میں باہمی اتحاد، بھائی چارے اور برادری کی خدمت کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔















