سعودی طیاروں نے یمن کے المخا ائرپورٹ کو نشانہ بنایا، حوثی ٹی وی

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)حوثی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ سعودی طیاروں نے یمن کے المخا ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی فورسز نے المخا ائیرپورٹ کونشانہ بنانے کی تصدیق نہیں کی، حوثیوں نے گزشتہ روز المخا شہر کا قبضہ حاصل کیا تھا، یمن میں بحیرہ احمر کے پورے ساحلی علاقے پر حوثیوں کے کنٹرول کی اطلاعات ہیں۔یمن کے حوثی گروپ نے واضح کیا ہے کہ سعودی بحری جہازوں کے علاوہ بین الاقوامی بحری جہاز رانی تمام شپنگ کمپنیوں کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہے۔حوثیوں کے عسکری ترجمان یحییٰ سریع کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ جب تک ان کے خلاف جارحیت بند نہیں ہوتی اور محاصرہ نہیں اٹھایا جاتا تب تک وہ محاصرے کا جواب محاصرے اور کشیدگی کا جواب کشیدگی سے دیتے رہیں گے۔

مزید خبریں

Scroll to Top