پیٹرولیم قیمتوں کا اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ سے جڑا ہیـ‘ وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ سے جڑا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر اظہار خیال کیا ہے۔ پرویز ملک نے کہا کہ قطر سے ایل این جی کا ایک کارگو آج کراچی پہنچ رہا ہے، قطر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حالات میں بہتری کے ساتھ ایل این جی سپلائی میں بھرپور تعاون کرے گا۔

مزید خبریں

Scroll to Top