سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ انتخاب کیخلاف کیس مقرر

wafaqi aaini adalat

اسلام آباد: سہیل آفریدی کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے برخاستگی اورعلی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلی بحالی کے لیے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کی درخواست وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کےلیے مقرر ہوگئی ہے ۔

سہیل آفریدی کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیخلاف کیس 14 ستمبر کو مقرر کیا گیا ہے۔

 سہیل آفریدی کے خلاف درخواست شیر افضل مروت نے دائر کر رکھی ہے ،درخواست میں علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلی بحالی کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

 شیرافضل مروت کا موقف ہے کہ سہیل آفریدی کی نامزدگی سزا یافتہ سابق وزیراعظم عمران خان نے کی تھی.

مزید خبریں

Scroll to Top