رکن قومی اسمبلی اورسابق وفاقی وزیر چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کرگئے

Bashir-Virk

لاہور:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ،سابق وفاقی وزیر چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور حلقہ این اے-77 گوجرانوالہ ون سے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ چوہدری بشیر محمود ورک گزشتہ کچھ عرصے سے علیل اور لاہور میں زیر علاج تھے۔محمود بشیر ورک 5 بار رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر قانون بھی رہے۔ان کا شمار ن لیگ کے سینئر ترین رہنماؤں میں ہوتا تھا۔

چوہدری محمود بشیر ورک مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر 2024 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-77 گوجرانوالہ ون سے ایک لاکھ 9 ہزار 704 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار راشدہ طارق نے 91 ہزار 825 اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے امیدوار امتیاز صفدر وڑائچ نے 17 ہزار 59 ووٹ حاصل کیے تھے۔

مزید خبریں

Scroll to Top