وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح 12 ستمبر کو ہوگا

Maryam-Safdar

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12 ستمبر کو منعقد ہوگی۔ ماہ نور صفدر معروف صنعت کار جبار خالد کے صاحبزادے ازان جبار کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق نکاح کی تقریب کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی عزیز و اقارب اور اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

ماہ نور صفدر کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد سیاسی اور سماجی حلقوں میں بھی اس تقریب کے حوالے سے دلچسپی پائی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب کو خاندانی نوعیت کا اہم موقع قرار دیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نکاح کی تقریب 12 ستمبر کو ہوگی، جس کے بعد شادی کی دیگر تقریبات بھی طے شدہ پروگرام کے مطابق منعقد کیے جانے کا امکان ہے، تقریب کے مقام اور دیگر تفصیلات کے حوالے سے مزید معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

مزید خبریں

Scroll to Top