کولمبو‘ سری لنکا میں مسافر بس سڑک پر پھسلن کے باعث نہر میں جاگری، جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے درجنوں افراد میں سے ہلاکتوں کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق مذکورہ حادثے میںتقریباً30 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ نیوز ایجنسیز کے مطابق اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ گزشتہ روزصبح تقریباً 4 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، جب بس کولمبو جارہی تھی۔ مقامی رپورٹ کے مطابق پھسلن سڑک سے بس نہر میں جاگری اور الٹ گئی۔ جہاں زخمی مسافروں کو علاج کے لیے علاقائی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثہ ایک ایسے علاقے کے قریب پیش آیا جسے پولیس نے حادثات کے حوالے سے خطرناک قرار دیا ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بڑے پیمانے پر تحقیقات جاری ہےں۔















