بیجنگ : چین کی چنگ ڈاو¿ پورٹ پر کارگو شپ پر آتشزدگی کے باعث پیش آنے والے سانحے میں ابتدائی رپورٹ کے مطابق جہاں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے وہاں مزید ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔نیوز ایجنسیز کے مطابق چنگ ڈاو¿ کی بندرگاہ پر مرمت کے لیے کھڑے ایک کارگو جہاز اوشین میلوڈی میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔رپورٹ کے مطابق جہاز پر55 افراد موجود تھے، جس میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 10 افراد لاپتا ہیں۔ جہاں اب بھی12 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا اور 5 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔یہ بات بھی علم میں رہے کہ صدر شی جن پنگ نے لاپتا افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔















