کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ہزاروں روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 56 ڈالر کی بڑی کمی سے 4ہزار 342ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 5ہزار 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 56ہزار 736روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ 4401 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 91 ہزار 577 روپے ہوگئے ہیں۔ جبکہ چاندی کی قیمت بھی 253 روپے کمی سے فی تولہ 6871 روپے ہوگئی ہے۔















