کراچی میں دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر5افراد کے جاں بحق

collapsed-wall

کراچی: کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دیوار گرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 5افراد  جاں بحق جبکہ 2افراد کے زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیوذرائع کے مطابق واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11 بلاک ایل میں پیش آنے والے واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کے رضا کار جبکہ پولیس اور رینجرز کی نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو عباسی شہید اسپتال اور قطر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ جبکہ جاں بحق اور زخمیوں کی تاحال شناخت نہیںہوسکی ۔

پولیس حکام کے مطابق جائے حادثہ پر عموماً نشے کے عادی افراد بیٹھتے تھے جو دیوار سے سریہ نکالنے کی کوشش کرتے تھے جس کی وجہ سے دیوار کمزور ہوئی۔

مزید خبریں

Scroll to Top