رینجرز کی تعیناتی اور اختیارات میں مزید توسیع کی قرارداد سندھ اسمبلی میں منظور

Rangers

کراچی: صوبہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر رینجرز تعیناتی اور اختیارات میں مزید ایک سال کی توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ۔

قرار داد کے متن کے مطابق سندھ میں رینجرز تعیناتی 20 جولائی2026 ءسے 19 جولائی 2027 تک ہو گی،رینجرز کی تعیناتی میں توسیع آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت کی گئی ہے۔

رینجرز کی تعیناتی اور اختیارات میں ایک سال کی توسیع کی قرار داد صوبائی وزیر داخلہ و پارلیمانی امور اور قانون ضیاء الحسن لنجار نے پیش کی ۔

قرار داد کے مطابق کالعدم تنظیموں کی سرگرمیاں اور مفرور ملزمان سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں، عوامی امن،جان و مال کے تحفظ کے لیے رینجرزکی موجودگی ضروری ہے

مزید خبریں

Scroll to Top