5 ہونہار طلبہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کیلیے بھٹو اسکالرشپس جیت لیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھٹو STEM اسکالر شپ پروگرام 27-2026ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس باوقار تقریب میں شرکت میرے لیے باعث اعزاز ہے۔معزز کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری سندھ، قابل احترام آکسفورڈ یونیورسٹی کے نمائندگان، معزز مہمانانِ گرامی، والدین اور پیارے اسکالرز اسلام علیکم، وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کاوشوں سے آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے تعاون سے بھٹو STEM اسکالرشپ انیشی ایٹو کی بنیاد رکھی گئی۔ طلبہ نے بھٹو STEM اسکالرشپ پروگرام 27-2026ء کے تحت آکسفورڈ یونیورسٹی میں فل فنڈڈ اسکالرشپ حاصل کیا۔ سندھ کے پانچ ہونہار سپوت اور بیٹیاں اس وقت ہمارے درمیان موجود ہیں، ان طلبہ نے ثابت کردیا کہ میرٹ کسی جغرافیائی حد کا پابند نہیں، آکسفورڈ یونیورسٹی دنیا کے ممتاز ترین تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے۔ میں پانچوں کامیاب طلبہ کو د ل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان طلبہ میں سے 3 کا تعلق کورنگی سے ہے جو کورنگی کے لیے باعث فخر ہے۔ طلبہ کی شاندار کامیابی پورے صوبے کے لیے ایک نادر تحفہ ہے۔ سندھ کے مایہ ناز طلبہ کی اس کامیابی نے نئی تاریخ رقم کردی۔ باوقارطلبہ نے ناصرف اپنے خاندان بلکہ پورے صوبے کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ میں مس فائزہ رحمان، مس امرتا چانڈیو، میر مصور علی، فرجاد شاہد حسن اور جنید احمد میمن کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اس شاندار پروگرام کی بدولت صوبے کے باصلاحیت طلبہ میرٹ کی بنیادپر دنیا کی بہترین درس گاہ تک رسائی کے قابل بنے۔

وزیراعلیٰ اوروزیرتعلیم کاآکسفورڈ کی مکمل مالی معاونت والی اسکالرشپس کیلیے منتخب ہونے والے طلبہ کے ہمراہ گروپ فوٹو

 

مزید خبریں

Scroll to Top