کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس، سندھ میں تعداد 42 ہوگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ سرجانی ٹاؤن کے 45 سالہ رہائشی میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں سال سندھ میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق متاثرہ شخص کوگزشتہ روز سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال لایا گیا تھا۔ مریض کے جسم پر دانے ظاہر ہونے کے بعد منکی پاکس کا پی سی آر ٹیسٹ کرایا گیا جس کی رپورٹ مثبت آنے پر مرض کی تصدیق ہوگئی۔

مزید خبریں

Scroll to Top