لانڈھی میں موٹر سائیکل چوری کا نیٹ ورک پکڑا گیا، 4 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی پولیس نے سیکٹر 50-A میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 3 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، درجنوں انجن اور دیگر پرزے برآمد ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ایک دکان پر چھاپا مارا جہاں سے موٹر سائیکل چور گروہ کے 4 ارکان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے۔ بعدازاں انہیں کھول کر پرزوں میں تبدیل کرکے فروخت کیا جاتا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 3 چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے علاوہ بڑی تعداد میں انجن اور دیگر پرزے بھی برآمد کرلیے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ پولیس چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے دیگر واقعات میں ان کے ممکنہ ملوث ہونے کی بھی جانچ کررہی ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top