لیاری میں کچرا کنڈی سے نومولود بچے کی لاش برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے لیاری میں میراں ناکہ پل کے قریب کچرا کنڈی سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ایدھی حکام کے مطابق کچرا کنڈی سے نومولود بچے کی لاش ملنے کی اطلاع پر متعلقہ ادارے کے اہلکار موقع پر پہنچے اور لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے چاکیواڑہ پولیس قانونی کارروائی میں مصروف ہے جبکہ نومولود کی لاش ملنے کے واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں

Scroll to Top