کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے لاجسٹکس پارک کے قیام اور 500 الیکٹرک بسوں کی منظوری کا فیصلہ کیا ہے۔ شہر قائد کے باسیوں کے لیے ایک اور خوشخبری ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے لاجسٹکس پارک کے قیام اور مزید 500 الیکٹرک بسوں کی منظوری کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ایس ایم ٹی اے بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاجسٹکس پارک کے قیام اور 500 ای وی بسوں کی خریداری کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ لاجسٹکس پارک کی تعمیر سے شہر میں ہیوی ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا اور اس کا قیام صوبے میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ای وی بسوں کے آنے سے کراچی کے شہریوں کو بہترین سفری سہولتیں مل سکیں گی۔ سندھ حکومت نے لاجسٹکس پارک کے قیام اور 500 الیکٹرک وہیکل (ای وی) بسز کی خریداری کے منصوبوں کی سندھ کابینہ سے منظوری لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (ایس ایم ٹی اے) بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں ماس ٹرانزٹ نظام کی توسیع، جدید اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ‘ لاجسٹکس پارک کے قیام، 500 ای وی بسز کی خریداری اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے متعلق مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے لاجسٹکس پارک کا قیام کراچی کے شہریوں کے لیے ایک انقلابی اقدام ہوگا۔ لاجسٹکس پارک کی تعمیر سے شہر میں ہیوی ٹریفک کے دباؤ کو بڑے پیمانے پر کم کرنے میں مدد ملے گی۔















