اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد جموں و کشمیر میں کلیئرنس آپریشن کے دوران مظاہرین کے مسلح حملے میں زخمی ہونے والے رینجرز اہلکار جام شہادت نوش کر گئے۔آزاد جموں و کشمیر میں تراڑ کھل روڈ پر کلیئرنس کے دوران فسادی جتھے کے اسنائپرز نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں رینجرز جوان سپاہی آصف حسین گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔ رینجرز اہلکار 4 ستمبر کو فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوئے تھے، جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کیا گیا تاہم سپاہی آصف حسین نے 10 ستمبر کو سی ایم ایچ راولپنڈی میں دوران علاج جام شہادت نوش کرگئے۔حکام کے مطابق آمد و رفت میں شدید مشکلات اور غذائی قلت کے پیش نظر علاقہ مکین کے پر زور مطالبے پر بند راستے کھولنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔















