پیٹرول مزید3 روپے 5 پیسے اورڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید 3 روپے 5 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 37 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور فی لیٹر قیمت 398 روپے 4 پیسے مقرر کی گئی ہے۔پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 370 روپے 80 پیسے ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 11 ستمبر 2026 ء کے لیے ہوگا۔

مزید خبریں

Scroll to Top