الیکشن کمیشن نے نئے انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

اسلام آباد(صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے نئے انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں۔ الیکشن کمیشن نے 2سال پہلے ہی انتخابی سرگرمیوں کی تیاری شروع کردی۔سرکاری مراسلے کے مطابق الیکشن کمیشن کا ملک بھر میں انتخابی افسران کا ڈیٹا بینک اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن نے غیر معمولی طور پر2 سال قبل ہی انتخابی عملے کا ڈیٹا بینک بنانا شروع کردیا،الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا،صوبائی حکام نے ضلعی الیکشن کمشنرز کو انتخابی عملے کا ڈیٹا بینک اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔خط میں کہا گیا کہ تمام سرکاری محکموں میں کام کرنے والے افسران و اہلکاروں کا ریکارڈ مرتب کیا جائے،تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو ڈیٹا بینک کی تکمیل کے لیے 10 روز کا وقت دیا گیا،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز 10 روز میں ڈیٹا بینک مکمل کرکے الیکشن کمیشن سندھ کو تصدیق بھجوائیں،انتخابی افسران کا اپ ڈیٹڈ ڈیٹا بینک آئندہ انتخابات میں بروقت اقدامات کے لیے استعمال ہوگا،الیکشن کمیشن نے ضلعی سطح پر انتخابی عملے کا ریکارڈ مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید خبریں

Scroll to Top