پاکستان کے پاس3 ماہ کی درآمدات کے برابر ڈالر کا ذخیرہ ہوگیا؛اسٹیٹ بینک کا ڈیٹا جاری

state-bank

کراچی: پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر پانچ سال کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئے جس کے بعد تین ماہ کی درآمدات کے برابر ڈالر ذخیر ہ ہو گیا ہے، جس کے بعد مجموعی ذخائر 23 ارب 72 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا جاری کردیا، جس کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران سوا ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ حکومت کو کمرشل قرضے ملنے کے باعث ہوا۔پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 23 ارب 72 کروڑ ڈالر ہوگئے، اس سے قبل 2021 میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 24 ارب ڈالر کی سطح پر تھے۔

اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 18 ارب 33 کروڑ ڈالر ہوگئی، جبکہ بینکوں کے پاس موجود فارن کرنسی ذخائر 5 ارب 39 کروڑ ڈالر ہیں۔

آئی ایم ایف کی شرط کے تحت پاکستان کے پاس کم از کم تین ماہ کی درآمدات کے برابر زرمبادلہ ذخائر ہونا ضروری ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top