کراچی: شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ آسمان پر جزوی طور پر بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، تاہم فضا میں نمی کی مقدار زیادہ ہونے کے باعث شہریوں کو اصل درجہ حرارت کے مقابلے میں زیادہ گرمی محسوس ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
موسمی پیش گوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں سمندر کی سمت سے 10 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
صبح کے وقت کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نمی کی شرح 55 سے 85 فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔















