پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے حکومت متحرک؛رابطے تیز کر دیئے

govt

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے رابطے تیز کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی سے بات چیت کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو ذمہ داری  دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس اب اکتوبر کے پہلے ہفتے میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ن لیگ بلوچستان حکومت سے متعلق پیپلزپارٹی کے تحفظات بھی دور کرے گی، جبکہ اسپیکر ایاز صادق کا حالیہ دورہ کوئٹہ بھی اسی سلسلے کی کڑی تھا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے بھی اسپیکر ایاز صادق پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔اسپیکر ایاز صادق سیاسی کشیدگی کے خاتمے کیلئے پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت سے رابطے کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ا سپیکر ایاز صادق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات کیلئے بھی کوشاں ہیں۔

مزید خبریں

Scroll to Top