عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گزشتہ کاروباری روز اضافے کے بعد آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوا ہے، جس کے بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 600 روپے سستا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 336 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 96 ہزار 378 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر سے کم کر 4,398 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آج چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گٗٗئی، فی تولہ چاندی 17 روپے کم ہو کر 7 ہزار 124 وپے کی
سطح پر پہنچ گئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 15 روپے کی کمی کے ساتھ 6 ہزار 107 روپے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز (بدھ کے دن) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 8 ڈالر مہنگا ہوا تھا۔















